شمالی وزیرستان میں بویہ قلعہ پر خودکش دھماکہ میں متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک حملہ آور نے گاڑی اندر لاکر دھماکہ کیا، جس کے بعد حملہ آوروں نے اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
حملے کی ذمہ داری
شمالی وزیرستان میں ہونے حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر گروہ سے وابستہ اسود الحرب بٹالین نے قبول کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ تاہم جانی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد مجموعی طور پر پانچ بتائی جا رہی ہے، خودکش حملہ آور نے بارودی سے بھری گاڑی کے ذریعے سیکیورٹی کیمپ کی دیوار کو نشانہ بنایا، جس کے بعد دیگر دہشتگردوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔