پی سی بی نے پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے یہ سیریز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 29 اگست تا 7 ستمبر کھیلی جائے گی۔
شارجہ میں ٹی 20 سیریز 29 اگست تا 7 ستمبر کھیلی جائے گی، ہر ٹیم مد مقبل ٹیم سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔
سیریز کا آغاز 29 اگست کو ہوگا، پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔
سیریز کا مکمل شیڈول
انتیس اگست کو افغانستان کا پاکستان سے مقابلہ ہوگا، 30 اگست کو یو اے ای بمقابلہ پاکستان، یکم ستمبرکو یو اے ای کا افغانستان سے ٹاکرا ہوگا، 2 ستمبرکو پاکستان اور افغانستان کا دوبارہ آمنا سامنا ہوگا، چار ستمبرکو پاکستان بمقابلہ یو اے ای، 5 ستمبرکو افغانستان ۔ یو اے ای جبکہ فائنل سات ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
دیکھیں: بھارت کے معروف یوٹیوبر شبھانکر مشرا کا افغانستان کا دورہ
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															