پاک فوج نے افغان طالبان کی سرحدی جارحیت کے بعد ردِ عمل دیتے ہوئے زبردست جوابی کاروئی کی جس کے بعد طالبان جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور ان کے اتحادی دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں کے جواب میں پاک فوج نے فیصلہ کُن کاروائی کی۔ جس کے نتیجے میں افغانستان میں متعدد فوجی چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں اور متعدد عسکریت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان جنگ بندی کی درخواست دینے پر مجبور ہوگئے۔
پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ افواجِ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آئندہ کسی بھی حملے کا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔
واضح رہے کہ اس واقعے سے قبل بھی اسپن بولدک میں افغان طالبان اور ان کے گروہوں کے مشترکہ حملوں کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا تھا، جس کے نتیجے میں حملہ آوروں کی ایک بری تعداد کو ہلاک بھی کیا گیا تھا۔
دیکھیں: بھارت اور افغان حکومت کی پروپیگنڈا مہم ایک مرتبہ پھر بے نقاب