"> پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے مشترکہ اقدام پر اتفاق - HTN Urdu

پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے مشترکہ اقدام پر اتفاق

بیجنگ میں اسحاق ڈار اور وانگ ای کی ملاقات؛ مشرقِ وسطیٰ کے لیے مشترکہ ‘پانچ نکاتی اقدام’ کا اعلان اور سی پیک ٹو کے تحت اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق
بیجنگ میں اسحاق ڈار اور وانگ ای کی ملاقات؛ مشرقِ وسطیٰ کے لیے مشترکہ 'پانچ نکاتی اقدام' کا اعلان اور سی پیک ٹو کے تحت اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کے لیے مشترکہ پانچ نکاتی فارمولا پیش کرنے کا فیصلہ۔ بیجنگ میں اسحاق ڈار اور وانگ ای نے سی پیک اور علاقائی سلامتی پر اہم مشاورت کی

April 1, 2026

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ای سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک نے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں استحکام کے لیے ایک مشترکہ پانچ نکاتی اقدام لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دورہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں دوطرفہ تعاون کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے مغربی ایشیا میں تنازعات کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے پاکستان کے متحرک سفارتی کردار اور اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ کثیر الملکی ملاقاتوں کو بھرپور سراہا۔ مشترکہ اعلامیے میں مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، آبنائے ہرمز سمیت اہم تجارتی گزرگاہوں کی حفاظت اور عالمی تجارت کی بلا تعطل روانی کو بھی اس پانچ نکاتی فارمولے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران سی پیک کے تحت اسٹریٹجک تعاون اور اعلیٰ سطح کے رابطوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال اور خطے سے دہشت گردی کے مؤثر خاتمے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر روشنی ڈالی، جسے چین نے عالمی امن کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

دیکھیے: چین کی میزبانی میں پاک افغان امن مذاکرات کا آغاز،اُرومچی میں کل اہم اجلاس متوقع

متعلقہ مضامین

جنرل سید عامر رضا نے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کرے گا اور ملکی دفاع کے لیے تیار ہے۔

October 17, 2026

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *