پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر عادل راجہ اور بھارتی اکاؤنٹس کا مربوط پراپیگنڈا اور گٹھ جوڑ بے نقاب۔

September 22, 2026

افغان صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں پاکستانی فضائی حملوں میں حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنائے جانے کا مقامی شہری کا دعویٰ۔

September 22, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں، پاک ایران تعاون بڑھانے پر اتفاق۔

September 22, 2026

آریانا افغان ایئرلائنز نے کابل اور نئی دہلی کے درمیان کارگو پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جسے دفاعی ماہرین خطے میں مشتبہ نقل و حرکت اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

September 21, 2026

کنڑ میں فضائی حملے کے بعد ایک مقامی افغان خاتون کے بیان نے طالبان کے شہری ہلاکتوں کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

September 21, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلح جتھوں کو اسلام آباد آنے نہیں دیا جائے گا، پُرامن احتجاج پی ٹی آئی کی روایت نہیں ہے۔

September 21, 2026

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران روابط بڑھانے پر اتفاق

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں، پاک ایران تعاون بڑھانے پر اتفاق۔
پاک ایران رابطے بڑھانے پر پزشکیان کا زور

محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات، پاک ایران تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو۔

September 22, 2026

تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات، تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران اپنی مقامی اور علاقائی صلاحیتوں سے اپنی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکی دباؤ نے مسلم ممالک کے درمیان مزید قربت اور روابط کو فروغ دیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان تجارت، معیشت، سیاحت اور سیاست سمیت تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں بھی ایران کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دے گا۔

ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات

اس سے قبل محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اسکندر مومنی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کا حالیہ دورہ مفید رہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور ایران کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے تھے، جہاں ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر عادل راجہ اور بھارتی اکاؤنٹس کا مربوط پراپیگنڈا اور گٹھ جوڑ بے نقاب۔

September 22, 2026

افغان صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں پاکستانی فضائی حملوں میں حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنائے جانے کا مقامی شہری کا دعویٰ۔

September 22, 2026

آریانا افغان ایئرلائنز نے کابل اور نئی دہلی کے درمیان کارگو پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جسے دفاعی ماہرین خطے میں مشتبہ نقل و حرکت اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

September 21, 2026

کنڑ میں فضائی حملے کے بعد ایک مقامی افغان خاتون کے بیان نے طالبان کے شہری ہلاکتوں کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

September 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *