رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھارتی پراکسی گروہ قرار

اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے بھارت پر دہشت گردی برآمد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو بھارتی پراکسی گروہ قرار دیا۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے بھارت پر دہشت گردی برآمد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو بھارتی پراکسی گروہ قرار دیا۔

سلامتی کونسل میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی خطے میں دہشت گردی برآمد کر رہا ہے جبکہ افغان حکومت کے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔

May 21, 2026

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی کونسلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی برآمد کر رہا ہے، جبکہ تحریکِ طالبان پاکستان، بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ جیسے دہشت گرد تنظیمیں دراصل نئی دہلی کے پراکسی گروہ ہیں۔

سلامتی کونسل میں پاکستان کے مؤقف کی ترجمانی کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کیا گیا، جہاں سے دہشت گردانہ حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی اور سہولت کاری کی گئی۔

انہوں نے افغان عبوری حکومت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک سوچی سمجھی اور گمراہ کن مہم کا حصہ قرار دیا اور واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی بقا اور سلامتی کے لیے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی درست اور ہدف شدہ آپریشن کیے۔

پاکستانی کونسلر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے غاصبانہ قبضے کو دنیا کی نظروں سے چھپا نہیں سکتا، جہاں نہتے شہریوں کا قتلِ عام، گرفتاریاں اور انہیں زمینوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے اندر بھی مسلمانوں سمیت دیگر تمام اقلیتوں پر ریاستی ظلم و ستم اب ایک معمول بن چکا ہے، جبکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو بھی مسلسل معطل رکھ کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ صائمہ سلیم نے اپنے بیان کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، بامقصد مکالمے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔

دیکھیے: ایٹمی دہشت گردی کا سنگین خطرہ؛ افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں پر اقوام متحدہ کی تشویش

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *