یکم فروری 2026 کو ملا ہیبت اللہ نے 20 اہم عہدوں پر تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے، جن کا مقصد طاقت کے توازن کو مزید مستحکم کرنا بتایا جا رہا ہے

February 2, 2026

سورس کے مطابق جلال آباد ایئرپورٹ پر قندھار سے آئے طالبان گروپ اور مقامی اہلکاروں کے درمیان داخلے پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی تک جا پہنچی

February 2, 2026

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے نام نہاد آپریشن ہیروف 2.0 کے تحت مجید بریگیڈ سے وابستہ پہلی خاتون خودکش حملہ آور حوا بلوچ کی تصویر جاری کر دی، جبکہ ایک اور خاتون عاصفہ مینگل کے حوالے سے بھی دعویٰ سامنے آیا ہے

February 2, 2026

افغان عہدیدار عبد الرحمن عطاش سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے بلوچستان میں بی ایل اے کے حملوں کی حمایت اور پاکستان مخالف پیغامات شائع کیے، جس پر پاکستان نے شدید تشویش ظاہر کی ہے

February 2, 2026

افغان سفیر کے مطابق کابل اور ماسکو کے مابین براہِ راست پروازیں بڑھانے کے لیے نئی کوششیں جاری ہیں، جس سے تاجروں، طلبہ، مریضوں اور سیاحوں کے لیے سفری سہولتیں بہتر ہوں گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط مضبوط ہوں گے

February 2, 2026

مقامی ذرائع کے مطابق کشیدگی ایئر اسٹرپ کی نگرانی کے اختیارات پر پیدا ہوئی، جس میں قندھاری اور مقامی محافظ دستوں کے درمیان شدید ہوائی فائرنگ ہوئی

February 2, 2026

پاکستان ورلڈکپ 2026 میں حصہ لے گا مگر بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا؛ حکومت پاکستان کا تاریخی فیصلہ

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے ذریعے عالمی کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھے گا، مگر ایسے کسی میچ کا حصہ نہیں بنے گا جہاں قومی وقار، مساوات اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو مجروح کیا جائے۔
پاکستان ورلڈکپ 2025 میں حصہ لے گا مگر بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا؛ حکومت پاکستان کا تاریخی فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت سمیت تمام ممکنہ آپشنز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

February 1, 2026

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت سمیت تمام ممکنہ آپشنز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی باضابطہ منظوری دے دی۔

تاہم اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گا اور اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ حکومتی اور پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی وقار، یکطرفہ رویّوں اور کھیل کو سیاست سے آلودہ کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

بھارت کا رویہ

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا، جسے پاکستان نے غیر اسپورٹس مین اسپرٹ اور کرکٹ ڈپلومیسی کے خلاف اقدام قرار دیا۔ اس واقعے کو بھی بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے میں ایک اہم پس منظر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش کا تناظر
بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی اس فیصلے کا اہم عنصر ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے ہمیشہ کی طرح کھیلوں میں سیاست کو لاتے ہوئے بنگلہ دیشی گیند باز مستفیض کو آئی پی ایل سے باہر کیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بنگلہ دیش نے ورلڈکپ میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جسے آئی سی سی نے مسترد کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ورلڈکپ سے باہر کر دیا اور اسکاٹ لینڈ کو اس کی جکہ شامل کیا۔ پاکستان نے اظہار یکجہتی میں اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کا واضح مؤقف
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے ذریعے عالمی کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھے گا، مگر ایسے کسی میچ کا حصہ نہیں بنے گا جہاں قومی وقار، مساوات اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو مجروح کیا جائے۔

پی سی بی اور حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے میدان میں اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑا رہے گا اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دیکھیے:   بھارت میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پاکستانی سرحدوں کی نگرانی سخت، ایئرپورٹس پر ایمرجنسی نافذ-

متعلقہ مضامین

یکم فروری 2026 کو ملا ہیبت اللہ نے 20 اہم عہدوں پر تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے، جن کا مقصد طاقت کے توازن کو مزید مستحکم کرنا بتایا جا رہا ہے

February 2, 2026

سورس کے مطابق جلال آباد ایئرپورٹ پر قندھار سے آئے طالبان گروپ اور مقامی اہلکاروں کے درمیان داخلے پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی تک جا پہنچی

February 2, 2026

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے نام نہاد آپریشن ہیروف 2.0 کے تحت مجید بریگیڈ سے وابستہ پہلی خاتون خودکش حملہ آور حوا بلوچ کی تصویر جاری کر دی، جبکہ ایک اور خاتون عاصفہ مینگل کے حوالے سے بھی دعویٰ سامنے آیا ہے

February 2, 2026

افغان عہدیدار عبد الرحمن عطاش سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے بلوچستان میں بی ایل اے کے حملوں کی حمایت اور پاکستان مخالف پیغامات شائع کیے، جس پر پاکستان نے شدید تشویش ظاہر کی ہے

February 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *