...
یہ فریم ورک پاکستانی حکومت کے ذریعے بطور ثالث ایران کو پہنچایا گیا ہے”، جس سے اسلام آباد کے سفارتی کردار کی باضابطہ تصدیق ہوتی ہے

March 26, 2026

بیرون ملک پاکستان کے خلاف مہم چلانے والے افراد سے ملاقاتوں اور تصاویر کے باوجود لاعلمی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے ویڈیو شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں

March 26, 2026

پاکستان اپنی سرزمین کے خلاف ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور کسی بھی قیمت پر دہشتگرد عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا

March 26, 2026

پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، تاہم یہ تجاویز زیادہ تر امریکا اور اسرائیل کے مفادات کے مطابق ہیں۔

March 26, 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک مرحلے پر کیس بند کر دیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی اپیل منظور ہونے کے بعد تحقیقات دوبارہ شروع کی گئی اور معاملہ دوبارہ شدت اختیار کر گیا۔

March 26, 2026

سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی کے باعث طالبان نے داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے وابستہ عناصر کو کنڑ، نورستان اور ننگرہار جیسے علاقوں سے منتقل کر کے اندرونی صوبوں، خصوصاً فاریاب، میں منتقل کیا ہے۔

March 26, 2026

امریکا ایران سفارتکاری میں پاکستان کا کلیدی کردار، امریکی نمائندے کی تصدیق

یہ فریم ورک پاکستانی حکومت کے ذریعے بطور ثالث ایران کو پہنچایا گیا ہے”، جس سے اسلام آباد کے سفارتی کردار کی باضابطہ تصدیق ہوتی ہے
پاکستان کے ثالثی کردار کا امریکی اعتراف

وٹکوف نے بتایا کہ ممکنہ امن معاہدے کیلئے 15 نکاتی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جسے امریکی خارجہ پالیسی ٹیم کی مشاورت سے ترتیب دے کر پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچایا گیا۔

March 26, 2026

واشنگٹن: امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری بالواسطہ رابطوں میں پاکستان اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، جسے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وٹکوف نے بتایا کہ ممکنہ امن معاہدے کیلئے 15 نکاتی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جسے امریکی خارجہ پالیسی ٹیم کی مشاورت سے ترتیب دے کر پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا، “یہ فریم ورک پاکستانی حکومت کے ذریعے بطور ثالث ایران کو پہنچایا گیا ہے”، جس سے اسلام آباد کے سفارتی کردار کی باضابطہ تصدیق ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس مجوزہ فریم ورک میں کشیدگی کم کرنے اور وسیع تر معاہدے کی راہ ہموار کرنے کیلئے مختلف اقدامات شامل ہیں، تاہم اس کی تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آئیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر باضابطہ ردعمل نہیں دیا، تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق پسِ پردہ رابطے جاری ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ متوازن تعلقات اسے حساس سفارتی معاملات میں ایک قابلِ اعتماد ثالث بناتے ہیں، جبکہ حالیہ پیشرفت اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی عالمی سفارتی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔

دیکھئیے:جہنم برپا‘ کرنے کی دھمکیاں اور ’مذاکرات‘ پر ابہام: امریکہ کے 15 مطالبات اور تہران کی 5 شرائط کیا ہیں؟

متعلقہ مضامین

بیرون ملک پاکستان کے خلاف مہم چلانے والے افراد سے ملاقاتوں اور تصاویر کے باوجود لاعلمی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے ویڈیو شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں

March 26, 2026

پاکستان اپنی سرزمین کے خلاف ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور کسی بھی قیمت پر دہشتگرد عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا

March 26, 2026

پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، تاہم یہ تجاویز زیادہ تر امریکا اور اسرائیل کے مفادات کے مطابق ہیں۔

March 26, 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک مرحلے پر کیس بند کر دیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی اپیل منظور ہونے کے بعد تحقیقات دوبارہ شروع کی گئی اور معاملہ دوبارہ شدت اختیار کر گیا۔

March 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.