...
پاک افغان سرحد پر اتوار کی صبح کسی بھی قسم کی شیلنگ یا شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ سیز فائر کی مکمل پاسداری کی جا رہی ہے

March 22, 2026

پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی یہ قربت خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دینے جا رہی ہے اور اس تبدیلی میں پاکستان ایک کلیدی کردار ادا کرتا دکھائی دے رہا ہے

March 22, 2026

نیتن یاہو نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ انہوں نے اسے اسرائیل کے مستقبل کی جنگ قرار دیا

March 22, 2026

حکومت سولرائزیشن کے خلاف نہیں تاہم متوازن اور منصفانہ سولر پالیسی کی حامی ہے۔ ان کے مطابق غیر منظم روف ٹاپ سولر سسٹمز سے گرڈ اسٹیبلٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

March 22, 2026

کراچی پورٹ کی 138 سالہ تاریخ میں پہلی بار عید الفطر کے روز بھی آپریشنز جاری رہے؛ وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل اور عالمی سپلائی چین کو برقرار رکھنا ہے

March 22, 2026

فضا علی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی جھلک دکھائی، جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود ہیں

March 22, 2026

سیز فائر خلاف ورزی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، طالبان کا الزام مسترد

پاک افغان سرحد پر اتوار کی صبح کسی بھی قسم کی شیلنگ یا شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ سیز فائر کی مکمل پاسداری کی جا رہی ہے
افغان ڈپٹی ترجمان نے پاکستان پر شیلنگ کا الزام لگایا

کنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فورسز کی کارروائیوں میں جانی نقصان ہوا، تاہم سکیورٹی حکام کے مطابق یہ الزامات حقائق کے منافی ہیں اور ان کی کوئی آزادانہ تصدیق موجود نہیں۔

March 22, 2026

اسلام آباد: افغان طالبان کے ڈپٹی ترجمان کی جانب سے پاکستان پر صبح 9:30 بجے سیز فائر کی مبینہ خلاف ورزی اور شیلنگ کے الزامات کو سکیورٹی ذرائع نے مسترد کرتے ہوئے اسے فیک نیوز اور گمراہ کن بیانیہ قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر اتوار کی صبح کسی بھی قسم کی شیلنگ یا شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سیز فائر کی مکمل پاسداری کی جا رہی ہے اور پاکستان کی جانب سے کسی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

طالبان ڈپٹی ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ کنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فورسز کی کارروائیوں میں جانی نقصان ہوا، تاہم سکیورٹی حکام کے مطابق یہ الزامات حقائق کے منافی ہیں اور ان کی کوئی آزادانہ تصدیق موجود نہیں۔

یاد رہے کہ دونوں جانب سے عید کے احترام میں کشیدگی ختم کرنے اور سیز فائر برقرار رکھنے کا وعدہ کیا گیا تھا، جس پر پاکستان عمل پیرا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران کسی بھی قسم کی شیلنگ یا جارحانہ کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ طالبان کی جانب سے سیز فائز خلاف ورزی کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے الزامات کا مقصد پاکستان کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرانا اور عالمی سطح پر تاثر خراب کرنا ہے، جبکہ زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ کشیدگی میں اس نوعیت کے دعوے پروپیگنڈا جنگ کا حصہ ہو سکتے ہیں، اس لیے مستند معلومات کو ترجیح دینا ضروری ہے

دیکھئیے:طالبان دور میں سزاؤں کا طوفان:ایک سال میں تقریباً 1200 افراد کو کوڑے اور متعدد کو عوامی پھانسیاں دی گئیں، عالمی تشویش میں اضافہ

متعلقہ مضامین

پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی یہ قربت خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دینے جا رہی ہے اور اس تبدیلی میں پاکستان ایک کلیدی کردار ادا کرتا دکھائی دے رہا ہے

March 22, 2026

نیتن یاہو نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ انہوں نے اسے اسرائیل کے مستقبل کی جنگ قرار دیا

March 22, 2026

حکومت سولرائزیشن کے خلاف نہیں تاہم متوازن اور منصفانہ سولر پالیسی کی حامی ہے۔ ان کے مطابق غیر منظم روف ٹاپ سولر سسٹمز سے گرڈ اسٹیبلٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

March 22, 2026

کراچی پورٹ کی 138 سالہ تاریخ میں پہلی بار عید الفطر کے روز بھی آپریشنز جاری رہے؛ وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل اور عالمی سپلائی چین کو برقرار رکھنا ہے

March 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.