خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

October 2, 2026

طالبان حکومت خطے کو غیر مستحکم کرنے والی پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا ہے کہ طالبان حکومت خطے کو غیر مستحکم کرنے والی پراکسی بن چکی ہے اور کابل کو دہشت گردوں کی سرپرستی بند کرنا ہوگی۔
طالبان حکومت خطے کو غیر مستحکم کرنے والی پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے طالبان حکومت کو خطے کے لیے پراکسی قرار دیتے ہوئے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں پر عالمی پابندیوں کا مطالبہ کر دیا۔

August 17, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغان طالبان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے والی پراکسی بن چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ طالبان کی غلط پالیسیوں سے ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد طالبان حکومت عالمی برادری سے کیے۔۔ گئے تینوں اہم وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان میں جامع طرزِ حکمرانی، خواتین و بچیوں کے حقوق کا تحفظ، اور افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینا شامل ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ طالبان کی سرپرستی کے باعث پاکستان میں دہشت گردی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ اور داعش جیسے فتنے افغان سرزمین کو پاکستان میں خونریزی کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور 2026 میں بھی ان حملوں میں شدت برقرار ہے۔

انہوں نے سنگین الزام عائد کیا کہ کابل حکومت ان عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں، جدید ہتھیار، مالی معاونت اور سرحد پار سہولت کاری فراہم کر رہی ہے۔ ان کے مطابق طالبان حکومت کا یہ طرزِ عمل خطے کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے۔

پاکستانی سفیر نے بتایا کہ اسلام آباد نے سعودی عرب، ترکیہ، چین اور قطر جیسے دوست ممالک کے ذریعے ثالثی کی کوششیں کی ہیں، لیکن کابل نے انسدادِ دہشت گردی کی کوئی قابلِ تصدیق یقین دہانی نہیں کرائی۔ انہوں نے عالمی برادری سے طالبان پر مزید سخت پابندیاں اور عالمی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *