پاک فوج کا فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ؛ جدید ترین ٹیکنالوجی اور دفاعی خود انحصاری کا مظاہرہ

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس نے اس کامیابی پر ٹیم کی تکنیکی مہارت اور لگن کو سراہا ہے۔
پاکستان فوج کا میزائل کا کامیاب تجربہ

اس تربیتی تجربے کا بنیادی مقصد دستوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق اور میزائل کے ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا

April 28, 2026

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے منگل کے روز مقامی طور پر تیار کردہ “فتح ٹو” میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ مکمل کر لیا ہے۔ یہ میزائل سسٹم جدید ترین ایویونکس اور نیویگیشن کے آلات سے لیس ہے، جو اسے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس تربیتی تجربے کا بنیادی مقصد دستوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق اور میزائل کے ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، تاکہ میزائل کی درستگی اور دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس اہم تجربے کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران سمیت اسٹریٹجک تنظیموں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس نے اس کامیابی پر ٹیم کی تکنیکی مہارت اور لگن کو سراہا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے؛ ستمبر 2025 میں 750 کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل فتح فور اور گزشتہ ماہ پاک بحریہ کی جانب سے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل ‘تیمور’ کے کامیاب تجربات بھی اسی کڑی کا حصہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق فتح ٹو کا کامیاب تجربہ خطے میں تزویراتی توازن برقرار رکھنے اور دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دیکھئیے:آپریشن غضب للحق کا نیا مرحلہ: بی ایل اے کے خلاف کاروائیاں تیز، نئے محاذ کے دعوے مسترد

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *