"> مشرق وسطیٰ کشیدگی پر اہم سفارتی سرگرمی: مصری وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو - HTN Urdu مشرق وسطیٰ کشیدگی پر اہم سفارتی سرگرمی: مصری وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

مشرق وسطیٰ کشیدگی پر اہم سفارتی سرگرمی: مصری وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اس اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنا، جنگ بندی کی راہ ہموار کرنا اور مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے
اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ کی آمد کے بعد پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم چار ملکی اجلاس متوقع ہے۔

March 29, 2026

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں، جہاں مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی۔

دفتر خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ بھی جلد دفتر خارجہ پہنچیں گے اور اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، جبکہ سعودی وزیر خارجہ کی آمد کے بعد پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم چار ملکی اجلاس متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنا، جنگ بندی کی راہ ہموار کرنا اور مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد اس وقت خطے میں سفارتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں اہم عالمی و علاقائی طاقتیں امن کے لیے متحرک نظر آ رہی ہیں۔

دیکھئیے:آبنائے ہرمز میں پاکستانی بحری سرگرمیوں کو بڑا ریلیف، ایران نے مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی: اسحاق ڈار

متعلقہ مضامین

جنرل سید عامر رضا نے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کرے گا اور ملکی دفاع کے لیے تیار ہے۔

October 17, 2026

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *