سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان کی کاروائی، شہری ہلاکتوں کے دعوے مسترد

پاکستان نے افغانستان کے صوبوں کنڑ، پکتیکا اور خوست میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر درست کاروائیاں کی ہیں، جبکہ افغان طالبان کے شہری ہلاکتوں کے دعوؤں کو گمراہ کن قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی؛ کنڑ، پکتیکا اور خوست میں ٹھکانے تباہ، افغان طالبان کا پروپیگنڈا اور بے بنیاد معلومات مسترد۔

June 10, 2026

پاکستان نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر افغانستان کے اندر سرحدی اضلاع میں موجود دہشت گردوں کے خلاف انتہائی درست اور کامیاب کاروائیاں انجام دی ہیں۔ ان ٹارگٹڈ آپریشنز میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں، تربیتی کیمپوں اور ان کے نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کاروائیاں افغانستان کے صوبہ کنڑ کے ضلع شلتان، صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل اور صوبہ خوست کے ضلع سپیرا میں کی گئیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران صرف ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں ملوث کالعدم تنظیموں کے ٹھکانے موجود تھے، تاکہ سیکیورٹی خطرات کا مؤثر تدارک کیا جا سکے۔

دوسری جانب افغان طالبان حکومت کی جانب سے روایتی طور پر ان کاروائیوں کو شہری آبادی پر حملوں اور مبینہ شہری ہلاکتوں سے جوڑ کر گمراہ کن اور بے بنیاد معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

افغان رجیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان فضائی کارروائیوں میں بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کے جانی نقصان کے دعوے کیے گئے ہیں، جنہیں پاکستان کے مؤقف کے مطابق حقائق کو مسخ کرنے اور عالمی توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کا ہمیشہ سے یہ واضح مؤقف رہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اور بارہا تنبیہ کے باوجود افغان انتظامیہ ان عناصر کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے بعد پاکستان کو مجبوراً اپنی دفاعی اور سکیورٹی حدود میں رہتے ہوئے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *