پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میٹا کے اشتراک سے مصنوعی ذہانت کی تعلیم اور سرکاری ڈیجیٹل تبدیلی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت پاکستان کامیابی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ہمارا مقصد ہر شہری کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میٹا مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے حکومت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ جو ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ میں پاکستان کی سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔
تقریب کے دوران میٹا اے آئی نے اپنے پلیٹ فارم میں اردو زبان کی شمولیت کا بھی اعلان کیا ہے جسے پاکستان کے لیے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ اسکے بعد پاکستانی میٹا اے آئی سے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی گفتگو کر سکیں گے۔
دیکھیں: پاکستان اور چین کے درمیان شعبۂ تعلیم میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق