کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کیلئے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع، وفاقی وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کیلئے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کیلئے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں کے نئے روزانہ نظام سے منافع خوری ختم ہو گی، آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے کیلئے مقامی تیل کی تلاش جاری۔

July 19, 2026

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے نئے نظام سے شفافیت اور مسابقت بڑھے گی جبکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہو گا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک قیمتوں میں تبدیلی ہفتہ وار بنیاد پر یکمشت ہوتی تھی، جس کے باعث عوام کو پیٹرول کی فراہمی روک کر ناجائز منافع خوری کی جاتی تھی۔ نئے نظام کے تحت قیمت میں کمی یا اضافہ فوری طور پر عوام تک منتقل ہو گا۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرولیم انڈسٹری کے بڑے کھلاڑیوں سے مشاورت کی ہے اور تمام فریقین نے حکومتی پالیسی کا خیرمقدم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود صنعت کے نمائندوں کے ساتھ مسلسل مشاورتی اجلاس کریں گے تاکہ کسی بھی قسم کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ اوگرا بطور ریگولیٹر بغیر کسی سیاسی مداخلت کے قیمتوں کا تعین کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملکی تیل کے ذخائر کے حوالے سے وزیراعظم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے اب تک 4 اجلاس ہو چکے ہیں، اور آئندہ 15 سے 20 دن میں ڈی ریگولرائزیشن کی جانب پیش رفت متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپلائی چین کی نگرانی کے لیے ایک نیا ادارہ بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ ایک ماہ کے اندر اس ضمن میں مکمل پیکج عوام کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز یا کسی اور بیرونی ذریعے پر انحصار کم کرنے کے لیے مقامی کمپنیوں کو تیل کی تلاش میں متحرک کیا جا رہا ہے، اور ملک میں کافی کمرشل ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ کے وزیر ستمبر اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بلواسطہ ٹیکسز کا بوجھ غریب طبقے پر زیادہ پڑتا ہے، لہٰذا ایسے ٹیکسز میں کمی ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *