وزارتِ اطلاعات نے بندرگاہوں کی 10 مارچ تک بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے

March 5, 2026

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ترکمانستانی سفیر سے ملاقات میں توانائی، تجارت اور ٹاپئی گیس منصوبے سمیت سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر زور دیا

March 5, 2026

و جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ کے نشپا بلاک سے یومیہ 3765 بیرل تیل اور ایک کروڑ 12 لاکھ مکعب فٹ گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے

March 5, 2026

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں سے رابطے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کے لیے نمائندہ خصوصی بھیجنے کا اعلان کیا ہے

March 5, 2026

النصر کلب کے اسٹار کھلاڑی اپنے نجی طیارے کےای ذریعے سعودی عرب سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ روانہ ہو گئے ہیں

March 5, 2026

کشمیر انسٹیٹیوٹ جانب سےایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی مظالم نے کشمیری عوام کی ذہنی صحت کو شدید متاثر کیا ہے

March 5, 2026

بندرگاہوں کی عارضی بندش کی خبریں بے بنیاد، وزارتِ اطلاعات نے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا

وزارتِ اطلاعات نے بندرگاہوں کی 10 مارچ تک بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے
وزارتِ اطلاعات نے بندرگاہوں کی 10 مارچ تک بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے

پاکستانی بندرگاہوں کی بندش کی خبریں جھوٹی نکلیں۔ وفاقی فیکٹ چیکر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی نوٹیفکیشن کی تردید کر دی۔ تمام پورٹس معمول کے مطابق فعال ہیں

March 5, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ‘فیکٹ چیکر’ ونگ نے سوشل میڈیا پر پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش کے حوالے سے زیرِ گردش نوٹیفکیشن کو طور پر جعلی قرار دے دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق بندرگاہوں کے داخلی راستے 10 مارچ تک بند کرنے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وفاقی فیکٹ چیکر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے ملک کی بندرگاہوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ ڈویژن یا وزارتِ بحری امور کی جانب سے ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔

حکام نے عوام اور کاروباری طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی غیر تصدیق شدہ اور گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں، کیونکہ اس کا مقصد تجارتی سرگرمیوں میں خلل ڈالنا اور بے یقینی کی صورتحال پیدا کرنا ہے۔ وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا ہے کہ بندرگاہوں پر تمام تر آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں اور کسی بھی قسم کی بندش کی خبریں محض افواہ ہیں۔

دیکھیے: پاکستان کو نشانہ بنانے کا نیا حربہ: لیلا کننگھم کے دعوے اور برطانوی اعداد و شمار کا تضاد

متعلقہ مضامین

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ترکمانستانی سفیر سے ملاقات میں توانائی، تجارت اور ٹاپئی گیس منصوبے سمیت سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر زور دیا

March 5, 2026

و جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ کے نشپا بلاک سے یومیہ 3765 بیرل تیل اور ایک کروڑ 12 لاکھ مکعب فٹ گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے

March 5, 2026

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں سے رابطے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کے لیے نمائندہ خصوصی بھیجنے کا اعلان کیا ہے

March 5, 2026

النصر کلب کے اسٹار کھلاڑی اپنے نجی طیارے کےای ذریعے سعودی عرب سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ روانہ ہو گئے ہیں

March 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *