افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس:پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کا خاتمہ اولین ترجیح، ایران کے سعودی عرب پر حملے کی بھی مذمت

ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کو غیر ضروری کشیدگی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے اقدامات پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
کور کمانڈر کانفرنس

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

April 7, 2026

راولپنڈی: کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے تک آپریشن “غضب لِلحق” جاری رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 274 ویں کور کمانڈرز کانفرنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں سکیورٹی صورتحال اور علاقائی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

فورم نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

کانفرنس میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کو غیر ضروری کشیدگی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے اقدامات پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

فورم نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اشتعال انگیزی کے باوجود تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس سے سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

کانفرنس میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر علاقائی استحکام میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ حکومت، مسلح افواج اور عوام کے تعاون سے ملک استحکام کی جانب گامزن ہے اور عالمی سطح پر اپنی حیثیت بہتر بنا رہا ہے۔

فورم نے بھارت کی جانب سے پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھنے کی ہدایت دی اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

دیکھئیے:باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، افغان شہری سمیت ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *