اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

بھارت اور افغانستان کے بے بنیاد الزامات مسترد؛ پاکستان کا سلامتی کونسل میں دو ٹوک مؤقف

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب نے بھارت اور افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو ریاستی دہشت گردی اور پانی کو ہتھیار بنانے کا مرتکب قرار دیا ہے
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب نے بھارت اور افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو ریاستی دہشت گردی اور پانی کو ہتھیار بنانے کا مرتکب قرار دیا ہے

سلامتی کونسل میں سفیر عاصم افتخار احمد نے بھارت اور افغانستان کے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی افغان پالیسی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے پر مبنی ہے

March 10, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے نمائندوں کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کسی بھی ملک کے پراپیگنڈے کی پرواہ نہیں کرے گا۔

بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ

عاصم افتخار احمد نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بھارت جیسے ملک سے لیکچر لینے کی کوئی ضرورت نہیں جو خود بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، اقلیتوں کو منظم طریقے سے پسماندہ کر رہا ہے اور یہاں تک کہ پاکستان کی آبادی کو بھوکا مارنے کے لیے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ پاکستانی مندوب نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی افغان پالیسی کا واحد مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، جس کے لیے وہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔

افغان نمائندے پر کڑی تنبیہ

افغانستان کے نام نہاد نمائندے کو مخاطب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ وہ درحقیقت کسی کی نمائندگی نہیں کرتے اور محض اپنے ذاتی ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں بیٹھے ہوئے یہ لوگ زمینی حقائق سے مکمل طور پر کٹ چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز افغان عوام کے خلاف نہیں، بلکہ افغان سرزمین سے ہونے والی ان دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف ہیں جن سے پاکستان کے شہری، سکیورٹی فورسز اور سرکاری املاک مسلسل نشانہ بن رہے ہیں۔

پاکستان کا دو ٹوک پیغام

عاصم افتخار نے عالمی برادری کو باور کرایا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے، تاہم طالبان حکومت کو انسدادِ دہشت گردی، جامع حکمرانی اور انسانی حقوق کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف اپنی تخریب کاری اور پراکسی وار بند کرے، کیونکہ پاکستان اس قسم کے کسی بھی ‘خطرناک کھیل’ کو اپنے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔

دیکھیے: امریکی شہریوں کو رہا کریں ورنہ افغانستان اگلا ایران یا وینزویلا بن جائے گا: واشنگٹن کا طالبان کو الٹی میٹم

متعلقہ مضامین

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *