دبئی: پاکستان اور عمان ٹیم آج ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی پاکستان اورعمان کے درمیان میچ بڑی اہمیت اختیار کرگیا ہے بالخصوص 14ستمبر کو پاک بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تناظر میں۔ دیکھا جائے۔
پاکستانی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم با صلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، یقیناً پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی۔
عمانی ٹیم کے کپتان جتیندر سنگھ نے دورانِ گفتگو کہا کہ عمان سے پاکستانی ٹیم کا کوئی مقابلہ نہیں ہے لیکن ٹی 20 میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستای ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، صائم ایوب، فہیم اشرف، فخر زمان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد حارث، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
جبکہ عمانی ٹیم سے عامر کلیم، جیتندر سنگھ، اشیش اودیدرا، شکیل احمد، حماد مرزا، ایان خان، آریان بشٹ، وینائک شکلا، محمد ندیم، حسنین شاہ اور زکریا اسلام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دور روز بعد 13 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اُتریں گے، جبکہ اس سے اگلے روز ایشیا کپ کا چھٹا میچ کھیلا جائے گا جو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا ہو گا، 15 ستمبر کو ساتویں میچ میں یو اے ای اور عمان آمنے سامنے ہوں گے۔ اسی روز ہانگ کانگ اور سری لنکا کے درمیان بھی مقابلہ ہوگا جبکہ اگلے روز 16 ستمبر کو افغانستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے، اسی طرح 17 ستمبر کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
اٹھارہ ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا میدان میں اتریں گے، 19 تاریخی کو ٹی20 ایشیا کپ کا آخری پول میچ بھارت اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔