احمد رضا قادری نے کہا کہ مہاجرین کی نمائندگی آزاد کشمیر کے آئینی نظام کا حصہ ہے، جبکہ جے اے اے سی کی مخالفت حقائق کے منافی ہے۔

August 7, 2026

ضلع کرم میں ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے درمیان خونریز تصادم میں تین جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں، کالعدم گروہ اب آپس میں ہی الجھ پڑے ہیں۔

August 7, 2026

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

August 7, 2026

سوات خودکش حملہ آور 2023 میں بریت کے بعد افغانستان فرار ہوا اور واپس آ کر دھماکا کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ افغان سرزمین ہی دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہے۔

August 7, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کی خبر دی ہے، جبکہ ملک میں طالبان مخالف مزاحمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

August 7, 2026

افغانستان کے صوبہ لوگر میں ایک خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیس سالہ جنگ میں جس طالبان کی انہوں نے مدد کی، آج انہی نے ان کا گھر مسمار کر دیا ہے۔

August 7, 2026

ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے کا مقصد مشترکہ دفاع اور بازدار قوت کو مضبوط بنانا ہے۔

August 7, 2026

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ باضابطہ طور پر طے پا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مملکتِ سعودی عرب کا اہم دورہ کیا۔

مکہ مکرمہ میں ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے دونوں رہنماؤ کا پرجوش استقبال کیا، جس کے بعد تینوں ممالک کا مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک ریاست پر ہونے والا مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں میں اشتراک اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہم شقیں شامل کی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کا بنیادی مقصد کسی بھی قسم کی غیر ملکی جارحیت کے خلاف تینوں برادر اسلامی ممالک کی مشترکہ دفاعی صلاحیت اور بازدار قوت کو مضبوط بنانا ہے۔

دیکھیے: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

متعلقہ مضامین

احمد رضا قادری نے کہا کہ مہاجرین کی نمائندگی آزاد کشمیر کے آئینی نظام کا حصہ ہے، جبکہ جے اے اے سی کی مخالفت حقائق کے منافی ہے۔

August 7, 2026

ضلع کرم میں ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے درمیان خونریز تصادم میں تین جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں، کالعدم گروہ اب آپس میں ہی الجھ پڑے ہیں۔

August 7, 2026

سوات خودکش حملہ آور 2023 میں بریت کے بعد افغانستان فرار ہوا اور واپس آ کر دھماکا کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ افغان سرزمین ہی دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہے۔

August 7, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کی خبر دی ہے، جبکہ ملک میں طالبان مخالف مزاحمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

August 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *