کابل: افغان وزارتِ دفاع کے جاری اعلامیے میں پاکستانی فوج کے حملوں کی شدید مذمت کی گٰٗی ہے اور کہا گیا کہ ان حملوں بہت بُرے نتائج ظاہر ہونگے۔ افغان وزارتِ دفاع یہ دعوی کر رہی ہے کہ خوشت اور ننگرہار میں ہونے والی کاروائیوں میں پاکستانی فوج ملوث ہے۔
نیز یہ بھی کہا گیا اس طرح کے اقدامات اور کاروائیاں فریقین میں کسی کے حق میں بہتر نہیں ہیں بلکہ دو جانب کے عوام میں نفرت اور دوریاں پیدا ہونگی۔
وزارتِ دفاع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ریاستِ پاکستان کو خبردار کیا کہ پاکستانی فوج کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے بُرے نتائج برآمد ہوں گے۔
چند روز قبل طالبان افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوں۔
ملا یعقوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال نہ تو افغانستان کے مفاد میں ہے اور نہ ہی پاکستان کے مفاد میں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اس پیغام میں زور دیا گیا تھا کہ افغانستان کی سرزمین اور فضائی حدود کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی۔
دیکھیں: خوست اور ننگرہار میں حملے، افغان حکام نے پاکستان پر الزام عائد کر دیا