"> پاکستانی پائلٹ کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد، کابل حملے سے منسوب خبر بے بنیاد قرار - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستانی پائلٹ کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد، کابل حملے سے منسوب خبر بے بنیاد قرار

پاکستانی پائلٹ کی ہلاکت سے متعلق پراپیگنڈا رپورٹ سراسر جھوٹ اور کذب پر مبنی قرار۔ تحقیقاتی اداروں نے لاہور میں ایسی کسی بھی کاروائی کی سختی سے تردید کر دی
پاکستانی پائلٹ کی ہلاکت سے متعلق پراپیگنڈا رپورٹ سراسر جھوٹ اور کذب پر مبنی قرار۔ تحقیقاتی اداروں نے لاہور میں ایسی کسی بھی کاروائی کی سختی سے تردید کر دی

سکیورٹی اداروں کے مطابق فضائیہ یا کسی بھی عسکری شعبے میں اس نام کا کوئی پائلٹ موجود نہیں۔ رپورٹ میں علاقے کو گھیرے میں لینے اور لاش کی منتقلی کے دعوے جھوٹے اور افواہ سازی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

March 30, 2026

سوشل میڈیا اور مخصوص غیر ملکی میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی وہ خبر جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ “کابل میں مبینہ بمباری کرنے والا پاکستانی پائلٹ حسین اقبال لاہور میں قتل کر دیا گیا ہے”، تحقیقات کے بعد مکمل طور پر یہ خبر بے بنیاد اور من گھڑت ثابت ہوئی ہے۔

ایچ ٹی این کے مطابق متعلقہ سکیورٹی حکام نے اس نوعیت کے کسی بھی واقعے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے دشمن کا ‘پراپیگنڈا’ قرار دیا ہے۔

واقعے کا زمینی وجود؟

مخصوص مفادات کے حامل گروہوں کی جانب سے پھیلائی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ‘حسین اقبال’ نامی پائلٹ کو لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں نشانہ بنایا گیا۔

تاہم حقائق کے مطابق لاہور پولیس اور انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ فیصل ٹاؤن یا ایئرپورٹ کے گردونواح میں اس نوعیت کا کوئی بھی فائرنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا۔سکیورٹی اداروں نے اس کذب بیانی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جھوٹی خبر کا کوئی زمینی وجود نہیں ہے۔

فرضی کردار

سکیورٹی اداروں نے مزید وضاحت کی ہے کہ فضائیہ یا کسی بھی عسکری شعبے میں اس نام کا کوئی پائلٹ کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں رہا جس کا ذکر اس فرضی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں علاقے کو گھیرے میں لینے یا لاش کی فوجی ہسپتال منتقلی کے تمام دعوے محض افرا تفری پیدا کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ یہ تمام باتیں ایک من گھڑت کہانی کا حصہ ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

دشمن کا بیانیہ

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ کہانی ایک سوچے سمجھے نفسیاتی آپریشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف ایک منفی تاثر قائم کرنا اور قومی اداروں کے حوصلے پست کرنا ہے۔

ایسی خبریں اکثر فرضی ناموں اور غیر موجود مقامات کے سہارے پھیلائی جاتی ہیں تاکہ عالمی سطح پر کسی مخصوص گروہ کے ‘بدلے’ کے جھوٹے بیانیے کو تقویت دی جا سکے۔

دیکھیے: خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشیں: چھتیں گرنے سے 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *