بھارتی ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے فاتح ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

September 14, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کردیا۔

September 13, 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وائرل ویڈیو گمراہ کن نکلی، اصل ویڈیو میں وہ زمین پر گرا قلم اٹھانے کے لیے جھکے تھے، پاؤں چھونے کے لیے نہیں۔

September 13, 2026

پی ٹی آئی کے اندر اختلافات کے دوران خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈی آئی خان کے ترقیاتی فنڈز روک دیے۔

September 13, 2026

حوثیوں نے بحیرہ احمر کے تزویراتی میون جزیرے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد باب المندب کی سکیورٹی اور عالمی بحری تجارت پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

September 13, 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ سے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی اور کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

September 13, 2026

پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف، وزیراعظم کا خصوصی پیکیج کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کردیا۔
پٹرول پر 100 روپے ریلیف

وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کردیا۔

September 13, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی پٹرول سبسڈی اسکیم کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق اسکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کو پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے اضافی بوجھ کا حکومت کو احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگچی سمیت دو اور تین پہیوں والی سواریوں کے لیے ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اسی طرح 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

اسلام آباد میں 15 ستمبر سے اطلاق

وزیراعظم آفس کے مطابق اسکیم کا اطلاق اسلام آباد میں 15 اور 16 ستمبر کی درمیانی شب سے ہوگا، جبکہ ملک بھر، بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، میں 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب سے اس کا نفاذ کیا جائے گا۔

خصوصی ریلیف اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے آگاہی مہم کے ذریعے عوام کو رجسٹریشن اور اسکیم سے استفادے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اسکیم کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں سے متعلق مطلوبہ معلومات کی فراہمی میں تعاون پر صوبائی حکومتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

بھارتی ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے فاتح ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

September 14, 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وائرل ویڈیو گمراہ کن نکلی، اصل ویڈیو میں وہ زمین پر گرا قلم اٹھانے کے لیے جھکے تھے، پاؤں چھونے کے لیے نہیں۔

September 13, 2026

پی ٹی آئی کے اندر اختلافات کے دوران خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈی آئی خان کے ترقیاتی فنڈز روک دیے۔

September 13, 2026

حوثیوں نے بحیرہ احمر کے تزویراتی میون جزیرے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد باب المندب کی سکیورٹی اور عالمی بحری تجارت پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

September 13, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *