رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسےکا اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں اضافہ

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

April 30, 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

قیمتوں کے تعین کے حوالے سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 3 روپے 88 پیسے کم کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر 28 روپے 69 پیسے لیوی عائد کر دی گئی ہے، اس سے قبل ڈیزل پر لیوی صفر تھی۔ ذرائع کے مطابق کل یکم مئی کی عام تعطیل کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہی کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد

دوسری جانب، اوگرا کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان نہیں کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے آغاز سے ہی سپلائی کو یقینی بنایا گیا ہے اور مستقبل میں بھی اسے برقرار رکھا جائے گا۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال

ایران کے خلاف ممکنہ جنگی کارروائیوں، ناکہ بندی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 124 ڈالر سے کم ہو کر 114 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 110 ڈالر سے کم ہو کر 104 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

دیکھئیے:یورپی سرمایہ کاری بینک کا پاکستان کے لیے 160 ملین یورو فنانسنگ کا اعلان؛ سندھ میں تعمیرِ نو اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *