"> افغان انٹیلی جنس کی خفیہ دستاویز سے عادل راجہ کا اصل چہرہ بے نقاب - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغان انٹیلی جنس کی خفیہ دستاویز سے عادل راجہ کا اصل چہرہ بے نقاب

سابق فوجی افسر عادل راجا کا غداری کا نیٹ ورک بے نقاب؛ افغان انٹیلی جنس کی خفیہ دستاویز سے پاکستان دشمن لابیوں اور طالبان حکومت سے ماہانہ فنڈنگ لینے کا سنسنی خیز انکشاف۔
سابق فوجی افسر عادل راجا کا غداری کا نیٹ ورک بے نقاب؛ افغان انٹیلی جنس کی خفیہ دستاویز سے پاکستان دشمن لابیوں اور طالبان حکومت سے ماہانہ فنڈنگ لینے کا سنسنی خیز انکشاف۔

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے عادل راجا کا غیر ملکی ایجنٹ ہونا ثابت ہو گیا۔ افغان انٹیلی جنس کی افشا ہونے والی دستاویز کے مطابق عادل راجا کو پاکستان دشمنی اور بیرونی آقاوں کی خوشنودی کے لیے ماہانہ الاؤنس دیا جا رہا تھا۔

June 28, 2026

پاکستان کے خلاف بیرونِ ملک بیٹھ کر زہریلا پراپیگنڈا کرنے والے سابق داغدار فوجی افسر اور نام نہاد سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عادل راجہ کا اصل چہرہ اور غداری کا نیٹ ورک مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔

امارتِ اسلامیہ افغانستان کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی جی ڈٰ آئی کی ایک انتہائی حساس اور خفیہ سرکاری دستاویز منظرِ عام پر آئی ہے، جس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ موصوف پاکستان کے بجائے افغان حکومت اور بین الاقوامی صیہونی و ہندوتوا لابی کے اشاروں پر ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

پشتو زبان میں تحریر کردہ یہ آفیشل مکتوب افغان انٹیلی جنس کی ذیلی شاخ ریاست 89 کی جانب سے امارتِ اسلامیہ کی وزارتِ مالیہ (وزارتِ خزانہ) کے بجٹ ڈپارٹمنٹ کو ارسال کیا گیا ہے، جس میں عادل راجا کا نام اور ان کا سابقہ پسِ منظر واضح طور پر درج ہے۔

مکتوب کا عنوان د اوپراتیفي معاش د منظورۍ غوښتنه یعنی اوپریشنل تنخواہ یا الاؤنس کی منظوری کی درخواست ہے۔ اس خط میں باقاعدہ اعتراف کیا گیا ہے کہ عادل راجۃ کی جانب سے طالبان حکومت کے حق میں کی جانے والی مؤثر تشہیری خدمات، سوشل میڈیا مہمات اور ان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے بنے گئے بیانیے کے عوض انہیں ماہانہ 1 لاکھ 70 ہزار افغانی کی رقم دی جائے، جو کہ برطانوی کرنسی میں تقریباً 2 ہزار پاؤنڈز کے مساوی بنتی ہے۔

سرکاری لیٹر ہیڈ پر جاری اس دستاویز پر باقاعدہ ڈائری نمبر 4317 درج ہے اور اس پر انٹیلی جنس حکام کی نیلے رنگ کی آفیشل مہر کے ساتھ ریاست 89 کے سربراہ مولوی حبیب اللہ رشاد کے باقاعدہ دستخط بھی موجود ہیں۔

خط کے متن سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عادل راجہ ایک پیڈ ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں، جن کا مقصد صرف اپنے بیرونی آقاوں کو خوش کرنا ہے۔

دفاعی اور سیاسی ماہرین کے مطابق، اس آفیشل دستاویز کے سامنے آنے کے بعد عادل راجہ کا نام نہاد حق کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے۔ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ وہ پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں کو کمزور کرنے کے لیے دشمن ممالک، بالخصوص افغان انٹیلی جنس اور اسرائیل نواز لابیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

چند ٹکڑوں کے عوض وطنِ عزیز کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے ایسے عناصر کا اصل ٹھکانہ تاریخ کا کوڑا دان ہے، اور اس فنڈنگ ٹریل کے افشا ہونے کے بعد اب عالمی سطح پر بھی ان کے خلاف قانونی گھیرا تنگ ہونے کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *