رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے “اپنا گھر اسکیم” کا افتتاح کر دیا، موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع

وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی مشکلات کے شکار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے، موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
شہباز شریف کا قوم کو ریلیف

اسکیم کے تحت پہلا ہدف 50 ہزار گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کرنا ہے، جسے آئندہ 4 برسوں میں بڑھا کر 5 لاکھ گھروں تک لے جایا جائے گا۔

April 30, 2026

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے “اپنا گھر اسکیم” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے جس کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا۔ اسکیم کا مجموعی حجم تین اعشاریہ دو کھرب روپے ہے۔ جمعرات کو ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اس اسکیم کا اطلاق چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگا۔ اسکیم کے تحت 10 مرلے کی زمین تک گھر بنایا جا سکے گا، جس کے لیے 321 ارب روپے کی فنانسنگ مختص کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے اسکیم کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہر ماہ جائزہ لینے کا عندیہ دیا، جبکہ بینکوں کو متنبہ کیا کہ قانون کے مطابق قرض کا اجراء یقینی بنائیں اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسکیم کے تحت پہلا ہدف 50 ہزار گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کرنا ہے، جسے آئندہ 4 برسوں میں بڑھا کر 5 لاکھ گھروں تک لے جایا جائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو چھت کی فراہمی حکومت کا مقدس فریضہ اور اولین ترجیح ہے۔

اس کے علاوہ، وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی مشکلات کے شکار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے، موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سفری اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں غیر ضروری اضافے کو روکنے کی سخت ہدایت کی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان کو دی جانے والی سبسڈی کا سلسلہ جاری رہے گا، جس سے صوبے کے عوام پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مزید فائدہ اٹھا سکیں گے۔

دیکھئیے:معرکہء حق: قیادت، ہم آہنگی اور قومی عزم کی نئی داستان؛ مریم اورنگزیب کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *