بلوچستان کے ضلع دوکی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کے دوران ایک گارڈ شہید ہو گیا جبکہ 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

September 26, 2026

سوشل میڈیا پر افغان طالبان کے مظالم کے حوالے سے ایک افغان شہری کے انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں طالبان جنگجوؤں پر خواتین سے جبری شادیوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

September 26, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ حرمین شریفین پاکستان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

September 26, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران طالبان حکومت سے دہشت گردی روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

September 26, 2026

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے مکہ دفاعی اتحاد اور پاکستان پر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

September 26, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سرحد پار دہشت گردی اور اقلیتوں پر مظالم پر سخت سوالات کیے۔

September 26, 2026

حرمین شریفین ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ حرمین شریفین پاکستان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب؛ حرمین شریفین کے تحفظ، سعودی عرب کی سلامتی اور مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف پیش کر دیا۔

September 26, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے سفارت کاری کو ناگزیر راستہ قرار دیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ حرمین شریفین پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے۔ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے پر پوری امت مسلمہ رنجیدہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ کھڑا ہے۔

مکہ معاہدہ اور بحری سلامتی

شہباز شریف نے واضح کیا کہ مکہ دفاعی معاہدہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ یہ اقدام خطے میں امن اور دفاع کے فروغ کی باہمی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کے استحکام کے لیے آبنائے ہرمز اور باب المندب کو تنازعات کا چوک پوائنٹ نہیں بننا چاہیے، بلکہ ان تجارتی گزرگاہوں کا کھلا رہنا ضروری ہے۔

سفارتی کردار

وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کاوشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں اکٹھا کیا۔ انہوں نے سفارتی سطح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ پائیدار امن صرف مکالمے کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مسئلہ کشمیر

مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اس حل طلب تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب اور خطے کی خصوصی حیثیت بدلنے کی کوششوں سے باز رہے۔

شہباز شریف نے فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کو غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے دہشت گرد گروہ قرار دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی افواج کی قربانیوں کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

متعلقہ مضامین

بلوچستان کے ضلع دوکی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کے دوران ایک گارڈ شہید ہو گیا جبکہ 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

September 26, 2026

سوشل میڈیا پر افغان طالبان کے مظالم کے حوالے سے ایک افغان شہری کے انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں طالبان جنگجوؤں پر خواتین سے جبری شادیوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

September 26, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران طالبان حکومت سے دہشت گردی روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

September 26, 2026

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے مکہ دفاعی اتحاد اور پاکستان پر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

September 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *