ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

گلگت بلتستان انتخابات: 17 حلقوں کے نتائج جاری، پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ 6 حلقوں میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ 6 حلقوں میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر ہونے والے عام انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔

June 8, 2026

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر ہونے والے عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اب تک 10 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اب تک 24 میں سے 17 حلقوں کے مکمل غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں، جبکہ بقیہ حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل تاحال جاری ہے۔

نتائج کی تفصیلات

اب تک سامنے آنے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سرِفہرست ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدواروں کا پینل رہا ہے جنہوں نے 6 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے حصے میں ایک ایک نشست آئی ہے۔

حلقہ وار نتائج کے مطابق

پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار: جی بی اے-1 گلگت سے امجد حسین، جی بی اے-4 نگر سے محمد علی اختر، جی بی اے-5 نگر سے ذوالفقار علی مراد، جی بی اے-7 اسکردو سے سید توقیر مہدی، جی بی اے-9 اسکردو سے فدا محمد ناشاد، جی بی اے-10 اسکردو سے ناصر علی خان، جی بی اے-11 کھرمنگ سے اقبال حسن، جی بی اے-12 شگر سے عمران ندیم اور جی بی اے-19 غذر سے سید جلال شاہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

دیگر کامیاب امیدوار

جی بی اے-3 گلگت سے آزاد امیدوار سید سہیل عباس، جی بی اے-6 ہنزہ سے نیک نام کریم، جی بی اے-16 دیامر سے سید امام مالک، جی بی اے-21 غذر سے امان علی، جی بی اے-23 اور جی بی اے-24 گھانچے سے بالترتیب انور علی اور اسد شفیق کامیاب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب جی بی اے-8 اسکردو سے مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم اور جی بی اے-22 گھانچے سے مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی نے میدان مار لیا ہے۔

بقیہ حلقے

ذرائع کے مطابق بقیہ 7 حلقوں میں گنتی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جی بی اے-2 گلگت میں مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان کو برتری حاصل ہے، جبکہ استور کے دونوں حلقوں (جی بی اے-13 اور جی بی اے-14) اور دیامر کے حلقہ جی بی اے-18 میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اپنے حریفوں سے آگے ہیں۔ غذر اور دیامر کے دیگر حلقوں میں آزاد امیدوار اور پیپلز پارٹی کے درمیان پوزیشنز تبدیل ہو رہی ہیں۔

پولنگ کا عمل

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں پر حکومت سازی کے لیے مجموعی طور پر 403 امیدوار انتخابی دنگل میں شریک تھے، جن میں 395 مرد اور محض 8 خواتین امیدوار شامل تھیں۔ خطے بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پرامن طریقے سے جاری رہا، جس کے بعد فوری طور پر بیلٹ بکس کھول کر گنتی کا آغاز کر دیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو کا بیان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ابتدائی انتخابی نتائج میں پارٹی کی واضح برتری پر گہرے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ‘تیروں کی بارش’ ہو رہی ہے اور پیپلز پارٹی خطے میں سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔

انہوں نے عوام کی جانب سے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام کارکنوں اور جیالوں کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عزم ظاہر کیا کہ ان کی جماعت دیگر اتحادیوں اور آزاد امیدواروں کے تعاون سے خطے میں ایک مستحکم حکومت قائم کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بقیہ حلقوں کے حتمی نتائج اور مخصوص نشستوں کے کوٹے کی تقسیم کے بعد ہی گلگت بلتستان کے آئندہ سیاسی منظرنامے اور نئی حکومت کی تشکیل کی حتمی تصویر واضح ہو سکے گی۔

متعلقہ مضامین

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *