وزیراعظم کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک رابطہ؛ بنوں حملے کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ناسور کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکنہ عسکری اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
بنوں حملہ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام ریاستی ادارے متحد ہیں اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

May 10, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ناسور کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکنہ عسکری اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام ریاستی ادارے متحد ہیں اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر نبرد آزما پاک افواج، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے بہادر جوانوں کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ وزیراعظم نے تاکید کی کہ شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی اور ریاست اپنے محافظوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی۔

دیکھئیے:بنوں میں پولیس چوکی پر خودکش حملہ: 12 اہلکار شہید، 3 کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا؛ دھماکے سے عمارت زمین بوس

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *