پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔

September 25, 2026

پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ تقریب، محسن نقوی کا کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

محسن نقوی نے کھلاڑیوں، کوچز اور معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب میں پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی اور آفیشل ترانے کا اجرا بھی کیا گیا
پی ایس ایل کھلاڑیوں کا استقبالیہ

محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل کو محدود انداز میں منعقد کیا جا رہا ہے

March 24, 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 میں شریک ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں لیگ کی ٹرافی اور ترانے کی رونمائی بھی کی گئی۔

لاہور میں ہونے والی تقریب میں محسن نقوی نے کھلاڑیوں، کوچز اور معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب میں پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی اور آفیشل ترانے کا اجرا بھی کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل کو محدود انداز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شائقین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کا وسیع تر مفاد اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے اور اسے مزید ترقی دینا ہمارا ہدف ہے۔

تقریب میں فرنچائز مالکان، ٹیموں کے کپتان، ہیڈ کوچ اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ سکندر رضا، روی بوپارہ، تبریز شمسی، ٹم پین اور دیگر غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، سالک حسین، علی پرویز ملک، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سےشروع ہو گی، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *