کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ

پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کے مطابق ہولڈنگ سینٹرز میں موجود افراد کو بھی جانچ پڑتال کے بعد واپس بھیجا جائے گا۔
پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ

پنجاب پولیس اور انتظامیہ کی کارروائیوں میں 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ۔ 214 افراد ہولڈنگ سینٹرز میں موجود، واپسی کا عمل بلاامتیاز جاری۔

July 29, 2026

پنجاب میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کی اپنے ملک واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت کی ہدایات پر پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ روزانہ مختلف شہروں میں کارروائیاں کر رہی ہیں تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جا سکے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اب تک لاہور سمیت پورے پنجاب سے 37 ہزار سے زائد افغان باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق واپس بھیجے گئے افراد میں 14 ہزار 954 مرد، 7 ہزار 254 خواتین اور 14 ہزار 783 بچے شامل ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی تعداد میں خاندان بھی اپنے ملک واپس گئے ہیں۔

دستاویزات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو واپس بھیجے گئے افراد میں 11 ہزار 145 ایسے لوگ شامل ہیں جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھا، 11 ہزار 137 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے تھے، جبکہ 14 ہزار 709 ایسے افراد تھے جو بغیر کسی قانونی دستاویز کے پاکستان میں رہ رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق اس وقت بھی 214 افراد مختلف ہولڈنگ سینٹرز میں موجود ہیں۔ ان کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد انہیں بھی افغانستان روانہ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام اضلاع کی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران یکیورٹی سخت رکھی جائے اور ہر مرحلہ قانون کے مطابق مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق تمام غیر قانونی مقیم افراد کو بلاامتیاز واپس بھیجا جائے گا، جبکہ کارروائی کے دوران ملکی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق پنجاب پولیس، ضلعی انتظامیہ، ایف آئی اے اور دیگر ادارے مل کر یہ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک تمام غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

دیکھیے: افغانستان، جبر کے سائے میں پروان چڑھتی مزاحمت

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *