خواجہ آصف نے پی ٹی آئی حکومت پر دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام لگاتے ہوئے گورنر راج کے آپشن کا عندیہ دے دیا۔

October 7, 2026

اٹلی میں مبینہ طور پر داعش خراسان سے وابستہ افغان شہری کی گرفتاری کے بعد سرحد پار نقل و حرکت اور سفری راستوں کی سکیورٹی پر تحفظات پیدا ہو گئے ہیں۔

October 7, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی ملاقات میں کشمیر، افغانستان اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

October 7, 2026

غزہ پر مسلط جنگ کے 3 سال مکمل ہو گئے؛ مسلسل اسرائیلی جارحیت کے باعث 17 لاکھ افراد بے گھر، ملبے تلے ہزاروں لاپتا اور صحت کا نظام مکمل مفلوج ہو چکا ہے۔

October 7, 2026

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو تین سال مکمل ہو چکے ہیں، جس کے دوران محصور پٹی ملبے کا ڈھیر بن گئی اور تاریخ کا بدترین انسانی بحران جنم لے چکا ہے۔

October 7, 2026

کرم آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی افغان شناخت نے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے سرحد پار سے ہی ملتے ہیں۔ کابل کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

October 7, 2026

ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، پی ٹی آئی مذاکرات کرے: رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست اور وفاق پر چڑھائی بند کر کے مذاکرات کی میز پر آئے، ریاست کو یرغمال بنا کر مطالبات منوانا ممکن نہیں۔
رانا ثنا اللہ: ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے

رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس؛ کہا پی ٹی آئی انتشار چھوڑ کر مذاکرات کرے، ریاست کو یرغمال بنا کر مطالبات منوانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

October 7, 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن ریاست کو یرغمال بنا کر مطالبات منوانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پی ٹی آئی ذاتی مفادات چھوڑ کر بات چیت کی میز پر آئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کے بقول، اس مقصد کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014 سے شروع ہونے والی انتشار اور عدم برداشت کی سیاست ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ 4 اکتوبر سے جاری کوششوں کے باوجود عوام نے اس طرز عمل کو مسترد کیا اور تحریک انصاف صرف چند ہزار افراد ہی لا سکی۔

مشیر وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف فورسز، پولیس اور شہریوں کے لاشے گر رہے ہیں، دوسری طرف صوبائی حکومت اسلام آباد پر لشکر کشی کی تیاریاں کر رہی ہے۔ شہدا کے خون کے باوجود ایسی سیاست کسی صورت قابل قبول نہیں۔

افغان پالیسی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ افغان عبوری حکومت کو باور کرا دیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی حکومت پر دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام لگاتے ہوئے گورنر راج کے آپشن کا عندیہ دے دیا۔

October 7, 2026

اٹلی میں مبینہ طور پر داعش خراسان سے وابستہ افغان شہری کی گرفتاری کے بعد سرحد پار نقل و حرکت اور سفری راستوں کی سکیورٹی پر تحفظات پیدا ہو گئے ہیں۔

October 7, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی ملاقات میں کشمیر، افغانستان اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

October 7, 2026

غزہ پر مسلط جنگ کے 3 سال مکمل ہو گئے؛ مسلسل اسرائیلی جارحیت کے باعث 17 لاکھ افراد بے گھر، ملبے تلے ہزاروں لاپتا اور صحت کا نظام مکمل مفلوج ہو چکا ہے۔

October 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *