لاہور: وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پر گفتگو کرتے ہوٗے کہا کہ امتحانات میں طلباء کی ناقص کارکردگی ہونے پر اسکول اساتذہ کے خلاف سخت اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ وزیر تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس مرتبہ جن اسکولوں کے نتائج اچھے نہ ہوئے تو ان اسکولوں کے اساتذہ کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے جس میں معطلی یا تبادلے جیسے اقدامات زیرغور ہیں۔
وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اساتذہ تعلیمی نظام کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، قوم کے معمار ہیں لیکن اپنے فرائض ادا نہ کرنے والوں سے اب کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ یاد رہے کہ 20 اگست کو نہم جماعت کے نتائج متوقع ہیں جس کے بعد طلباء نتائج کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی جائے گی۔
وزیرِ تعلیم کے اعلان کے مطابق جن اسکولوں نے اچھے نتائج دیئے تو انکے اساتذہ کو سرکاری سطح پر انعامات اور اسناد دی جائیں گی تاکہ محنتی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی ہوسکے۔
دیکھیں: کے پی جیلوں اور یونیورسٹی آف پشاور کا تربیت اور اصلاحات کی غرض سے تعلیمی تعاون کا معاہدہ