اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

راولاکوٹ میں را ایجنٹ گرفتار، حساس معلومات دشمن تک پہنچانے کا اعتراف کر لیا

آئی جی پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے رابطہ کرتا اور حساس لوکیشنز کی معلومات حاصل کر کے دشمن کو فراہم کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم مختلف افراد کو ویڈیوز اور لوکیشنز کے بدلے رقم بھی ادا کرتا رہا۔
راولا کوٹ میں را ایجنٹ گرفتار

آئی جی پولیس آزاد کشمیر لیاقت علی ملک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم عرفان حساس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر خفیہ معلومات منتقل کرنے میں ملوث تھا۔

April 16, 2026

راولاکوٹ: آزاد جموں و کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے مبینہ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا، جو حساس تنصیبات کی معلومات اکٹھی کر کے دشمن تک پہنچا رہا تھا۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر لیاقت علی ملک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم عرفان حساس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر خفیہ معلومات منتقل کرنے میں ملوث تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

آئی جی پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے رابطہ کرتا اور حساس لوکیشنز کی معلومات حاصل کر کے دشمن کو فراہم کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم مختلف افراد کو ویڈیوز اور لوکیشنز کے بدلے رقم بھی ادا کرتا رہا۔

لیاقت علی ملک نے بتایا کہ ملزم اپنے مذموم عزائم کے تحت معصوم شہریوں کو استعمال کر رہا تھا اور انہیں مختلف طریقوں سے ٹریپ کیا جاتا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر خود کو خاتون یا صحافی ظاہر کر کے لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے۔

آئی جی پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا رابطے کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سرزمین کے تقدس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور ریاستی ادارے ملک کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔

دیکھئیے:سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعوے، بھارتی اکاؤنٹس کی پاکستانی فضائیہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *