راولپنڈی: پانی کے مسلسل اضافے پر راول ڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پانی 1751 فٹ تک پہنچنے پر سپیل ویز کھولے گئے، سپیل ویز پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک پہنچنے تک کھلے رہیں گے، سپیل ویز کھولنے سے قبل قریبی مقامی لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے سائرن بھی بجائے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی کے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے، علاقہ مکین سے اپیل کی گئی ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت عارضی پل سے گزرنے سے گریز کریں۔