امارتِ اسلامیہ افغانستان کے مرکزی رہنما شیخ ہیبت اللہ نے حکم دیتے ہوٗے کہا کہ آئندہ کابینہ کے ارکان کے لیے لفظ عبوری استعمال نہ کیا جائے۔
کابل میں افغان حکومت کے اقتدار میں چار سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے امارتِ اسلامیہ افغانستان کے مرکزی رہنما شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا آئندہ کابینہ کے ارکان کے لیے لفظ عبوری کا خاتمہ کیا جائے، شہریوں کی سہولت و آرائش کے لیے تمام تر وسائل برو کار لاتے شرعی نظام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
اس تاریخی موقع پر شیخ ہیبت اللہ کا کہنا تھا افغان سرزمین پر بیرونی قوتوں کے جانے کے بعد شرعی نظام قائم کیا گیا جس بنا پر افغان سرزمین کرپشن، نا انصافی، منشیات اور بدامنی سے پاک ہوگئی، افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بہترین حالات پیدا ہو چکے ہیں اور افغان شہری لسانی، نسلی، علاقائی اور دیگر اختلافات سے کنارہ کش ہوچکے ہیں۔
دیکھیں: گزشتہ چار ماہ میں 78 ہزار سے زائد افغان وطن واپس لوٹ گئے