طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

      عادل راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد، نام فورتھ شیڈول میں شامل

نو ٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس قابل اعتماد وجوہ موجود ہیں جن کے مطابق عادل فاروق راجہ ولد فاروق راجہ ایسی سر گرمیوں میں ملوث ہیں جو پاکستان کی سلامتی ۔یکجہتی اور امن عامہ کیلئے سنگین خطرے کا باعث ہیں۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عادل راجہ تواتر سے آن لائن پلیٹ فارم کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
عادل راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد، نام فورتھ شیڈول میں شامل

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کوعادل فاروق راجہ پرپابندی کی سمری ارسال کی تھی جو کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی ہے۔

December 28, 2025

حکومت نے یوٹیوبر اور سابق مفرور فوجی افسر عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی۔یو ٹیوبرعادل فاروق راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا گیا، وزارت داخلہ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا، وفاقی کابینہ نے عادل فاروق راجہ پر پابندی کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر عادل فاروق راجہ پر پابندی عائد کی گئی، سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے پھیلانے پر کارروائی ہوئی، انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11ای ای کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

نو ٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس قابل اعتماد وجوہ موجود ہیں جن کے مطابق عادل فاروق راجہ ولد فاروق راجہ ایسی سر گرمیوں میں ملوث ہیں جو پاکستان کی سلامتی ۔یکجہتی اور امن عامہ کیلئے سنگین خطرے کا باعث ہیں۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عادل راجہ تواتر سے آن لائن پلیٹ فارم کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

وہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی معاونت سے ریاست مخالف بیانیہ پراپیگنڈہ کو فروغ دے رہے ہیں اور سہولت کاری کر رہے ہیںجو پاکستان کے دفاع اور خود مختاری کیلئے نقصان دہ ہےلھذا انسداد دہشت گردی ایکٹ1997کے تحت وفاقی حکومت یہ ہدایت کرتی ہے کہ عادل فاروق راجہ کو شیڈول فور لسٹ میں شامل کیا جا ئے اوران پر پابندی لگا دی جا ئے۔حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کوعادل فاروق راجہ پرپابندی کی سمری ارسال کی تھی جو کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی ہے۔ عادل فاروق راجہ پرپابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کی دفعہ11 ڈبل ای کے تحت عائد کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے عملدرآمد رپورٹ سات دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

دیکھیں: افغانستان اب بھی عالمی دہشت گرد نیٹ ورکس کا اہم مرکز ہے؛ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *