"> مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب نے پاکستان کے ذمہ دارانہ موقف اور دانشمندانہ سفارتکاری کو سراہا - HTN Urdu مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب نے پاکستان کے ذمہ دارانہ موقف اور دانشمندانہ سفارتکاری کو سراہا

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب نے پاکستان کے ذمہ دارانہ موقف اور دانشمندانہ سفارتکاری کو سراہا

مشرق وسطیٰ میں استحکام برقرار رکھنا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور موجودہ بحران کا حل صرف دانشمندانہ فیصلوں اور عالمی یکجہتی میں ہے۔
سعودی سفیر نے پاکستان کی سفارتکاری کو سراہا

پاکستان نے ذمہ دارانہ مؤقف اختیار کیا اور متوازن سفارتکاری کے ذریعے امن کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا۔

April 1, 2026

اسلام آباد: سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف اور سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے اسے ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ قرار دیا ہے۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں حالیہ حملے شدید تشویش کا باعث ہیں اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنانا خودمختار ریاستوں کے خلاف بلاجواز جارحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جن کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ رہائشی علاقوں، شہری تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سعودی سفیر کے مطابق مشرق وسطیٰ میں استحکام برقرار رکھنا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور موجودہ بحران کا حل صرف دانشمندانہ فیصلوں اور عالمی یکجہتی میں ہے۔

نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ مؤقف اختیار کیا اور متوازن سفارتکاری کے ذریعے امن کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی پاسداری ہی پائیدار امن اور سلامتی کی ضمانت ہے، اور اسی راستے پر چل کر خطے کو مزید عدم استحکام سے بچایا جا سکتا ہے۔

دیکھئیے:پاک افغان مذاکرات کا نیا دور: وفود چین روانہ، جنگ بندی اور سرحدی سلامتی پر اہم مذاکرات متوقع

متعلقہ مضامین

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *