بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل میں بھارت کی عدم موجودگی پر اپنی حکومت پر تنقید بھی کی اور سفارتی سطح پر کردار ادا نہ کرنے پر سوالات اٹھائے۔

April 10, 2026

بعد ازاں یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کی یاترا بھی کریں گے، جبکہ ان کی واپسی 19 اپریل کو متوقع ہے۔

April 10, 2026

سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں 10 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے میں شراکت داری کرے گی، جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہوں گی۔

April 10, 2026

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف عملے کو بحفاظت منتقل کیا بلکہ جہاز پر موجود ماہر ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کی اور آگ بجھانے میں بھی مدد دی۔

April 10, 2026

افغانستان کو صرف ایک انسانی بحران کے طور پر دیکھنا ایک محدود اور خطرناک نقطہ نظر ہے۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جہاں انسانی مسائل اور سیکیورٹی خطرات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور انہیں الگ کر کے سمجھنا ممکن نہیں۔

April 10, 2026

یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم نے مالدیپ کو 0-7 سے شکست دی تھی۔

April 10, 2026

سعودی وزیر خزانہ کا دورہ پاکستان؛ گوادر میں 10 ارب ڈالر آئل ریفائنری کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی

سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں 10 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے میں شراکت داری کرے گی، جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہوں گی۔
وزیر خزانہ سعودی عرب کا پاکستان کا دورہ

پاکستانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا حصہ 40 سے 45 فیصد تک ہو سکتا ہے جبکہ مجوزہ ریفائنری یومیہ 3 لاکھ سے 4 لاکھ بیرل خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔

April 10, 2026

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کیا، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خزانہ کے دورے کے دوران سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت زیر غور ہے، خاص طور پر گوادر میں مجوزہ آئل ریفائنری منصوبے کو آگے بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں 10 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے میں شراکت داری کرے گی، جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہوں گی۔

اطلاعات کے مطابق اس منصوبے میں پاکستانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا حصہ 40 سے 45 فیصد تک ہو سکتا ہے جبکہ مجوزہ ریفائنری یومیہ 3 لاکھ سے 4 لاکھ بیرل خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کے تیل درآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے اور توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ گوادر آئل ریفائنری منصوبے کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا، جسے اب ٹیکس مراعات اور حکومتی حمایت کے ساتھ عملی شکل دینے کی پیش رفت جاری ہے۔

دیکھئیے:اسلام آباد عالمی سفارت کاری کے لیے تیار: وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

متعلقہ مضامین

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل میں بھارت کی عدم موجودگی پر اپنی حکومت پر تنقید بھی کی اور سفارتی سطح پر کردار ادا نہ کرنے پر سوالات اٹھائے۔

April 10, 2026

بعد ازاں یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کی یاترا بھی کریں گے، جبکہ ان کی واپسی 19 اپریل کو متوقع ہے۔

April 10, 2026

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف عملے کو بحفاظت منتقل کیا بلکہ جہاز پر موجود ماہر ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کی اور آگ بجھانے میں بھی مدد دی۔

April 10, 2026

افغانستان کو صرف ایک انسانی بحران کے طور پر دیکھنا ایک محدود اور خطرناک نقطہ نظر ہے۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جہاں انسانی مسائل اور سیکیورٹی خطرات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور انہیں الگ کر کے سمجھنا ممکن نہیں۔

April 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *