"> باجوڑ حملے میں ملوث دوسرا خودکش بمبار بھی افغان شہری نکلا - HTN Urdu

باجوڑ حملے میں ملوث دوسرا خودکش بمبار بھی افغان شہری نکلا

باجوڑ کے دمانگی کیمپ پر ہونے والے مہلک دہشت گردانہ حملے میں ملوث دوسرے خودکش حملہ آور کی شناخت بھی ایک افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے، جو ماضی میں افغان طالبان کا حصہ رہ چکا ہے۔
باجوڑ کے دمانگی کیمپ پر ہونے والے مہلک دہشت گردانہ حملے میں ملوث دوسرے خودکش حملہ آور کی شناخت بھی ایک افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے، جو ماضی میں افغان طالبان کا حصہ رہ چکا ہے۔

باجوڑ کے دمانگی کیمپ پر ہونے والے مہلک دہشت گردانہ حملے میں ملوث دوسرے خودکش حملہ آور کی شناخت بھی ایک افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے، جو ماضی میں افغان طالبان کا حصہ رہ چکا ہے۔

May 16, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے دمانگی کیمپ پر ہونے والے حالیہ مہلک ترین دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حملے میں ملوث دوسرے خودکش بمبار کی شناخت بھی ایک افغان شہری کے طور پر کر لی گئی ہے۔

محاذ کی رپورٹ کے مطابق دوسرے خودکش حملہ آور کا نام بیت اللہ عرف عاکف ہے، جس کا تعلق افغانستان کے صوبے وردک سے ہے۔ دہشت گرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں اس خودکش بمبار کی شناخت حنین کے نام سے کی ہے۔ تحقیقاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ یہ دہشت گرد ماضی میں افغان طالبان کا باقاعدہ رکن بھی رہ چکا ہے۔

محاذ کی جانب سے جاری کردہ تصویری شواہد کے مطابق پہلی تصویر میں بیت اللہ کو افغانستان کے اندر ایک افغان فوجی چوکی پر دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ آخری تصویر میں وہ اس حملے کے پہلے خودکش بمبار جلال الدین عرف سجاد کے ساتھ موجود ہے۔

محاذ نیوز کے مطابق تصاویر میں بیت اللہ کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خصوصی خودکش اسکواڈ (اسپیشل سوئسائیڈ یونٹ) کا مخصوص ہیڈ بینڈ پہنے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ باجوڑ حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد میں افغان سرزمین اور وہاں کے شہریوں کو استعمال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *