ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، 72 گھنٹوں میں 27 خوارج ہلاک: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران متعدد کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران متعدد کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف 72 گھنٹوں سے جاری آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے، جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

June 8, 2026

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 27 مفرور خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کاروائیاں خوارج کے خفیہ ٹھکانوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میر علی اور میران شاہ میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کاروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے یہ عناصر سکیورٹی فورسز پر حملوں، تخریب کاری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرمِ عمل تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ان کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں میران شاہ کی معروف شخصیت، شہید ملک سیف اللہ داوڑ کی ٹارگٹ کلنگ کا بدلہ بھی لے لیا گیا ہے اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث تمام خوارج کو انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

سکیورٹی اطلاعات کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *