خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ یہ کارروائی لکی مروت کے وانڈا شیخ اللہ میں کی گئی۔
مذکورہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیے گیا۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے علاقے کو محفوظ رکھا جا سکے۔
دیکھا جائے تو حالیہ ہفتوں میں سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے، جس کی بدولت بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کیا گیا اور ملک کو بد امنی سے بچا گیا۔
دیکھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، مزید 34 خوارج ہلاک