کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

بنوں کے شہریوں نے خطے کو الگ صوبہ بنانے اور بنوں کو ہی صدر مقام کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی پر احتجاج میں عوامی لاتعلقی کے بعد خود ساختہ گمشدگی اور اغوا کے ڈرامے رچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

September 22, 2026

شمالی وزیرستان آپریشن، فتنہ الخوارج کے مزید 21 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے مزید 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جس میں 4 اہم رنگ لیڈرز بھی شامل ہیں۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے مزید 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جس میں 4 اہم رنگ لیڈرز بھی شامل ہیں۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے مزید 21 دہشت گرد مار گرائے۔ عزمِ استحکام کے تحت جاری اس کاروائی میں اب تک 48 خوارج ہلاک ہو چکے ہیں۔

June 13, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ اور اس کے گردونواح میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی میں چلنے والے اس نیٹ ورک کے مزید 21 خوارج مارے گئے ہیں، جس کے بعد حالیہ کاروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ ترین کارروائی میں ہلاک ہونے والے خوارج میں 4 انتہائی مطلوب رنگ لیڈرز بھی شامل ہیں، جن کی شناخت خارجی خالد رضا عرف سالار، خارجی مفتون، خارجی موسیٰ اور خارجی عمران عرف ایان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ دہشت گرد کمانڈرز سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں براہِ راست ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید خودکار اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے تحت علاقے میں فتنہ الخوارج کے باقی ماندہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن اور انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *