"> مریم نواز کا چوہدری سالک حسین کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان
لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

مریم نواز کا چوہدری سالک کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مریم نواز کا چوہدری سالک کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان

مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے الزامات کے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

November 3, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں ہونہار اسکالرشپ اور طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر ہیں، انہیں الزامات لگانے کے بجائے ثبوت پیش کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری سالک حسین کے پاس الزامات کے شواہد موجود ہیں تو انہیں سامنے لائیں، بصورت دیگر عدالت میں جواب دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گجرات کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی نے انہیں جو گجرات شہر دیا تھا، وہاں بارش کے پانی میں ان کی گاڑی ڈوب گئی تھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر تکلیف ہے کہ انہوں نے گجرات کے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کیا، جس کے بعد بعض افراد ترقیاتی کاموں پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح لوگ اپنے گھروں کو صاف رکھتے ہیں، اسی طرح ملک اور شہروں کو بھی صاف رکھنا چاہیے۔ اختلافات اپنی جگہ، لیکن کسی کو ملک کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھانے چاہئیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ معاملہ کرپشن کا نہیں بلکہ الزامات اور ان کے ثبوت کا ہے۔ ان کے مطابق سفارش کی بنیاد پر عہدوں پر آنے والے افراد ملک اور عوام کے لیے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

چوہدری سالک اپنے بیان پر قائم

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے بیان پر قائم رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے اور ان کا مؤقف درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی لگوانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ متعلقہ افسر پہلے ہی تعینات تھا۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ اختیار ملنے پر انسان کو عاجز رہنا چاہیے اور انہوں نے سچائی کے ساتھ اپنا جواب دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کے الزامات پر ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

November 3, 2026

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *