اسلام آباد: سینیٹر دانش کمار پلیانی نے کہا ہے کہ ایک غیر مسلم پاکستانی ہونے کے ناطے انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان آج عالمی سطح پر امن، دانشمندی اور ذمہ دار سفارتکاری کی علامت بن کر ابھرا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں سینیٹر دانش کمار نے کہا کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پاکستان کے تعمیری اور متوازن کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
As a minority non-Muslim Pakistani, I feel immense pride that my country has emerged as a symbol of peace, wisdom, and responsible diplomacy on the global stage.
— Senator Danesh Kumar Palyani (@palyani) March 29, 2026
In the current Iran, Israel, and US tensions, Pakistan’s constructive role is being widely acknowledged, and the…
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اور عالمی رہنماؤں کے پاکستان کے دورے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بین الاقوامی برادری کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔
سینیٹر دانش کمار کے مطابق پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کو فروغ دینے اور امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر آج مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ زمینی حقائق پاکستان کے مثبت اور ذمہ دار کردار کو ثابت کر رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ سفارتی سرگرمیاں، عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور مختلف ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی سفارتی منظرنامے میں اہم مقام حاصل کر رہا ہے۔
دیکھئیے:مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے، چار ملکی اجلاس آج ہو گا