"> سینیٹر دانش کمار کا اظہارِ فخر: ایک غیر مسلم پاکستانی ہونے کے ناطے مجھے فخر ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کی علامت بن کر ابھرا - HTN Urdu سینیٹر دانش کمار کا اظہارِ فخر: ایک غیر مسلم پاکستانی ہونے کے ناطے مجھے فخر ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کی علامت بن کر ابھرا

سینیٹر دانش کمار کا اظہارِ فخر: ایک غیر مسلم پاکستانی ہونے کے ناطے مجھے فخر ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کی علامت بن کر ابھرا

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر آج مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ زمینی حقائق پاکستان کے مثبت اور ذمہ دار کردار کو ثابت کر رہے ہیں۔
سینیٹر پلیانی کا بیان

حالیہ دنوں میں مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اور عالمی رہنماؤں کے پاکستان کے دورے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بین الاقوامی برادری کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

March 29, 2026

اسلام آباد: سینیٹر دانش کمار پلیانی نے کہا ہے کہ ایک غیر مسلم پاکستانی ہونے کے ناطے انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان آج عالمی سطح پر امن، دانشمندی اور ذمہ دار سفارتکاری کی علامت بن کر ابھرا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں سینیٹر دانش کمار نے کہا کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پاکستان کے تعمیری اور متوازن کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اور عالمی رہنماؤں کے پاکستان کے دورے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بین الاقوامی برادری کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

سینیٹر دانش کمار کے مطابق پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کو فروغ دینے اور امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر آج مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ زمینی حقائق پاکستان کے مثبت اور ذمہ دار کردار کو ثابت کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ سفارتی سرگرمیاں، عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور مختلف ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی سفارتی منظرنامے میں اہم مقام حاصل کر رہا ہے۔

دیکھئیے:مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے، چار ملکی اجلاس آج ہو گا

متعلقہ مضامین

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *