اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما کے درمیان مدنی مسجد سے متلعق رات گئے مذاکرات ہوئے لیکن کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ آج دوپہر کے بھی طلال چودھری اور علمائے کرام کے درمیان مذکرات کا عمل رہا اور یہ طے پایہ کہ اگلے48 گھنٹوں کے دوران دونوں جانب سے کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔
مدنی مسجد انتظامیہ کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری اور راولپنڈی، اسلام آباد کےعلماء کرام جبکہ دوسری جانب وزیرِ مملکت برائے داخلہ، کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مزاکرات کے عمل میں شریک ہوئے
فریقین میں ( حکومت اور مسجد انتظامیہ کی جانب سے علماٗے کرام) اس بات پر اتفاق ہوا کہ مدنی مسجد اور مدرسۃ المسلم کے مسئلے کو مذہب اور قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔
دیکھیں: اسلام آباد میں مسجدِ مدنی کی منتقلی اور انہدام — پس منظر، حقائق اور حکومتی مؤقف