امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حمد اللہ فطرت کے عام آبادی کو نشانہ بنانے کے الزامات مسترد؛ سکیورٹی ذرائع نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کاروائیوں کا عزم دہرا دیا

تجزیہ کاروں کے مطابق ہر سرحدی کارروائی کے بعد شہری ہلاکتوں کے الزامات سامنے آنا ایک تسلسل بن چکا ہے، جبکہ ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق یا شواہد اکثر فراہم نہیں کیے جاتے۔
حمد اللہ فطرت کے عام آبادی کو نشانہ بنانے کے الزامات مسترد؛ سکیورٹی ذرائع نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کاروائیوں کا عزم دہرا دیا

پاکستانی ذرائع کے مطابق کنڑ اور ملحقہ علاقے طویل عرصے سے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں رہے ہیں، جہاں سے پاکستان کے اندر حملے کیے جاتے ہیں۔

April 3, 2026

افغان طالبان کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت کے مطابق پاکستان کی جانب سے کنڑ، پکتیکا اور خوست کے مختلف اضلاع میں مارٹر، راکٹ اور ڈرون حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں 2 بچوں کی ہلاکت اور 25 شہریوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ کنڑ کے سرکانو اور منوگئی اضلاع میں درجنوں مارٹر گولے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے گولے فائر کیے گئے، جبکہ بعض علاقوں میں بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جاتی ہیں اور ان کا ہدف دہشت گردوں کے ٹھکانے اور نقل و حرکت ہوتی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق کنڑ اور ملحقہ علاقے طویل عرصے سے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں رہے ہیں، جہاں سے پاکستان کے اندر حملے کیے جاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 2025 میں ہونے والے سینکڑوں حملوں کے تانے بانے افغان سرزمین سے ملتے ہیں، جس پر پاکستان بارہا تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ہر سرحدی کارروائی کے بعد شہری ہلاکتوں کے الزامات سامنے آنا ایک تسلسل بن چکا ہے، جبکہ ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق یا شواہد اکثر فراہم نہیں کیے جاتے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دہشت گرد عناصر شہری آبادی کے قریب پوزیشن لے کر صورتحال کو پیچیدہ بناتے ہیں اور بعد ازاں اسے پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے افغان حکام سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں، تاہم اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق اگر سرحدی علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *