پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مقتول فہد خان رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھانجے اور سابقہ تحصیل چیئرمین متھرا مرحوم فرید اللہ خان کے بھتیجے تھے۔ اس دردناک واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے اصل حقائق جاننے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے جامع تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول اور ان کے خاندان کی کافی عرصے سے پاکستان تحریک انصاف کے ایک رہنما کے ساتھ مبینہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔ تاہم پولیس اس پہلو سمیت دیگر تمام زاویوں سے بھی کارروائی کو آگے بڑھا رہی ہے۔





