کنڑ یونیورسٹی پر پاکستانی فضائیہ کے حملے کے دعوے من گھڑت نکلے؛ افغان اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف منظم پراپیگنڈا مہم بے نقاب کر دی گئی۔

April 27, 2026

افغانستان میں مبینہ فضائی حملوں کے بعد چمن بارڈر پر پاک افغان افواج کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے سرحدی علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔

April 27, 2026

صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین کے دوران کراچی میں پانی کی فراہمی اور زرعی شعبے میں جدت لانے کے لیے پاکستان اور چین کے مابین 3 اہم معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔

April 27, 2026

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج نے افغان اشتعال انگیزی اور خوارج کی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کر دیں۔

April 27, 2026

پاک فوج اور متعلقہ اداروں کی محنت رنگ لائی؛ پارہ چنار ایئرپورٹ پر آرمی ایوی ایشن کے کامیاب ٹرائلز کے بعد اسے باقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے۔

April 27, 2026

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے ٹی ٹی پی کے افغان دہشت گرد عزت اللہ کی شناخت ہو گئی؛ ہلاک دہشت گرد افغان طالبان کے سابق نائب وزیر مولانا محمد صدیق کا بھتیجا نکلا۔

April 27, 2026

جنوبی وزیرستان میں افغان اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کاروائی، متعدد افغان پوسٹیں تباہ

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج نے افغان اشتعال انگیزی اور خوارج کی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کر دیں۔
جنوبی وزیرستان میں پاک فوج نے افغان اشتعال انگیزی اور خوارج کی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کر دیں۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پاک فوج کی جوابی کاروائی، فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام۔ افغان طالبان کی سول آبادی پر فائرنگ سے 3 شہری زخمی، جوابی کاروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ۔

April 27, 2026

جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی اور فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششوں پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے افغان طالبان کی پوسٹوں کا سہارا لے کر پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی، جسے سرحد پر تعینات سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ دراندازی کی کوشش میں ناکامی کے بعد افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں سول آبادی کو بلااشتعال نشانہ بنایا گیا۔

افغان حدود سے ہونے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے جارحیت کا موثر جواب دیتے ہوئے ان تمام مقامات کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی جا رہی تھی، جس کے نتیجے میں سرحد پار کئی پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کو فراہم کی جانے والی کسی بھی قسم کی سہولت کاری اور بلااشتعال فائرنگ کا جواب دینے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔

علاقہ بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ نیز ماہرین کے مطابق وزیرستان بھر میں سکیورٹی ادارے چوکنا ہیں اور کسی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ملکی ادارے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

متعلقہ مضامین

کنڑ یونیورسٹی پر پاکستانی فضائیہ کے حملے کے دعوے من گھڑت نکلے؛ افغان اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف منظم پراپیگنڈا مہم بے نقاب کر دی گئی۔

April 27, 2026

افغانستان میں مبینہ فضائی حملوں کے بعد چمن بارڈر پر پاک افغان افواج کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے سرحدی علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔

April 27, 2026

صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین کے دوران کراچی میں پانی کی فراہمی اور زرعی شعبے میں جدت لانے کے لیے پاکستان اور چین کے مابین 3 اہم معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔

April 27, 2026

پاک فوج اور متعلقہ اداروں کی محنت رنگ لائی؛ پارہ چنار ایئرپورٹ پر آرمی ایوی ایشن کے کامیاب ٹرائلز کے بعد اسے باقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے۔

April 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *